ابنا: سید محسن حکیم نے فارس خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ عراق پر قبضہ امریکہ کی بہت بڑی غلطی تھی اور اب عراقی حکومت اور عوام سنہ دو ہزار گیارہ کے اختتام تک عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے خواہاں ہے ہیں۔ سید محسن حکیم نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی حکام کی وسیع مشاورت کے باوجود سنہ دوہزار آٹھ میں فریقین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں توسیع نہیں ہوسکتی ہے۔ سید محسن حکیم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوۓ کہ حکومت اپنے شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کی ذمےدار ہے کہا کہ عراقی فوجی اپنے ملک کے عوام کی سیکورٹی کا انتظام کرسکتے ہیں اس لۓ عراق میں اب غیر ملکی فوجیوں کا کوئي جواز نہیں ہے ۔ سید محسن حکیم نے منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے بارے میں کہا کہ سابق بعثی حکومت کے زمانے کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہےکہ یہ ایک دہشتگرد گروہ ہے جو صدام حکومت کی خفیہ ایجنسی کی زیر نگرانی کام کرتا رہا ہے اور عراق کے عوام اور حکومت دونوں چاہتے ہیں کہ یہ دہشت گرد گروہ جلد از جلد عراق سے نکل جاۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز